|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے کوئٹہ پریس کلب میں ایچ اے آر ڈی/ این ای ڈی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی جس کا موضوع “خواتین کے شہری اور سیاسی حقوق اور انتخابی اور جمہوری عمل میں ان کی شرکت اور شعر و شاعری میں سیاسی بیانیہ کا اظہار” تھا۔

اس پروگرام میں شعرا، دانشور، طلبا اور خواتین شعرا نے بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر خانہِ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ابوالحسن مِیری نے غلام نبی مری کی سیاسی خدمات پر انہیں شیلڈ پیش کیا، پروگرام کی میزبانی زبیر ضیا بلوچ نے کی۔

کانفرنس سے ابوالحسن مِیری، ڈاکٹر زاہد بلوچ دشتی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

غلام نبی مری نے اپنے خطاب میں جمہوریت میں خواتین کی شرکت ان کی طاقت اور اختیارات پر روشنی ڈالتے ہوئے مہذب معاشرے میں ایک شاعر اور ادیب کے کردار اس کے شاعرانہ لب و لہجے اور خیالات و احساسات اور جذبات کے اظہار کے پیرایے پر بھی تفصیلا گفتگو کی انہوں نے کہا کہ بی این پی ایک سیکولر اور ترقی پسند سیاسی جماعت ہے جو خواتین کی برابری کے ساتھ ساتھ انہیں با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے

جس کا ثبوت یہ ہے کہ پارٹی کے کابینہ اور مرکزی کمیٹی میں خواتین کی کثیر تعداد شامل ہیں اور بلوچستان کی تاریخ گواہ ہے کہ بلوچ معاشرے کے ہر شعبے میں ہمیشہ خواتین کا کردار نمایاں رہا ہے۔ خواتین کا کردار کسی بھی قوم اور معاشرے میں سائکل کے دو پہیوں میں سے ایک کا ہے جس کے بغیر سائکل کبھی بھی آگے نہیں چل سکتی ہے۔

بی این پی کا مقصد و مرام بھی یہی ہے کہ جب تک معاشرے میں خواتین کے کردار کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور انہیں مردوں کے برابر تعلیم و تربیت نہیں کی جاتی اور انہیں سیاسی جدوجہد سمیت ہر شعبہ میں برابری کی سطح پر اہمیت نہیں دی جائے گی وہ معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *