|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2024

واشک :  جمعیت علما ء اسلام کے مر کز ی رہنما و رکن صو بائی اسمبلی میر زابدعلی ریکی نے واشک ، پنجگور ، تر بت ، چا غی ،

گوادر کے بارڈز بند ش میں مز ید ایک دن اضا فے کے حکو متی احکا مات پر تشو یش کا اظہار کر تے ہو ئے حکو متی احکا مات کے خلاف بلو چستان اسمبلی فورم پر اٹھا نے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ

متعلقہ اضلاع کے منتخب نما ئند گان پر مشتمل اجلاس کر کے با رڈر بند یش کے خلاف مو ثر اور ٹھو س اقد امات اٹھا ئیں گئے پھر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو متعلقہ اضلاع کے زامیاد اور تیل کا کاروبار کرنے والوان کے ساتھ ملکر ریڈ زون کوئٹہ میں دھرنا دینگے

حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ رکن صو بائی اسمبلی خاران میر شعیب نوشیروانی جو کہ صوبائی حکومت میں بطور صوبائی وزیر شامل ہے انہیں بھی مشاورت میں شامل کی جائینگی کیونکہ خاران کے بھی بڑی تعداد میں لوگ تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں

حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ واشک،چاغی پنجگور،گوادر،تربت. اور خاران سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع کے عوام تیل کے کاروبار سے منسلک دو وقت کی روٹی کما رہے ہیں

پہلے متعلقہ اضلاع کی بارڈر جمعے اور ہفتے کو دو دن بند رہتی تھی اب اتوار کے دن کا اضافہ ناانصافی ہے مزکورہ فیصلے سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا بھوکے مر جائینگے حکومت بلوچستان بارڈر کے تیسرے دن کے بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔