|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2024

کوئٹہ: کمشنرآفس کوئٹہ میں اختر حمید خان میموریل ٹرسٹ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مابین سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کے ذریعہ اورگینک ویسٹ کو دوبارہ کارآمد بنانے کیلئے سادہ مگر پروقار تقریب میں ایم,او,یو دستخط ہوگئے,

تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات تھے جبکہ تقریب میں ذاتی معاون برائے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ بلال یاسینزئی,ڈپٹی ڈائریکٹر فائر عبدالحق اچکزئی,ذاتی معاون برائے کمشنر کوئٹہ سلیم خان, لا آفیسر عبداللہ سمیت اختر حمید خان میموریل ٹرسٹ کے عہدیداروں اور معاونین نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ شہر میں صفائی کا کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی نجکاری پہلے ہی کردی گئی ہے جس کے بعد شہر میں صفائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے, جس کی براہ راست طور پر خود نگرانی کررہا ہوں,

عنقریب شہر میں صفائی کے اچھے نتائج منظر عام پر آئے گے۔شہر میں پیدا ہونے والے آرگینک ویسٹ کو دوبارہ کارآمد بنانے کیلئے اختر حمید خان میموریل ٹرسٹ کی خدمات بھی حاصل کی جائے گی جو شہر کے مختلف علاقوں سے کچرے کو اگٹھا کرکے ویسٹ مٹیریل کو دوبارہ کارآمد بنائے گے, اختر حمید خان میموریل ٹرسٹ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے اختر حمید خان میموریل ٹرسٹ کے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔