کوئٹہ: محکمہ بلدیات وہ دیہی ترقی کی جانب سے ایک روزہ منعقدہ سیمینار بعنوان لوکل گورننس اینڈ پیس بلڈنگ منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالرؤف بلوچ، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سید آغا ذوالفقار شاہ، ڈائریکٹر بلوچستان رورل ڈیولپمنٹ اکیڈمی نعمت اللہ بابر، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سیول سروس اکیڈمی حفیظ جمالی، تمام ضلوں کے چیرمین، وائس چیئرمین ، محکمہ کے افسران اور دیگر حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے صوبہ وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ امن و امان کو قائم کرنے اور صوبہ میں مجموعی گورننس کی بہتری لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندوں اور اس محکمہ کی اہم ذمہ داری بنتی ہے ان کا تعلق براہ راست عوام سے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں موجودہ حکومت صوبے کے طول و ارض میں عوامی خواہشات کے عین مطابق اصلاحات اور ترقیاتی کام میں مصروف عمل ہیں وہ ایک متحرک اور وڑنری اپروچ کے تحت صوبہ کی تعمیر و ترقی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر کام کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ سوسائٹی میں امن اس وقت قائم ہو سکتا ہے جب مرد اور خواتین یکساں طور پر اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنا مثبت اور اصلاحاتی کردار نبھاتے ہوئے معاشرے کی فلاح و بہبود میں بہتر کردار ادا کریں۔ امن و امان اور گورننس کی بہتری کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا پڑیں گی،
جبکہ صوبے میں یوتھ انگیجمنٹ کی اشد ضرورت ہے اور اس میں لوکل سطح پر منتخب نمائندوں کی ذمہ داریاں خاص نوعیت کی ہیں جو کہ دو طرفہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن اور بہتر گورننس کی کوششوں کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے
جس کے لیے سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا صوبے میں شعبہ تعلیم کی کلیدی اہمیت ہے اور وہ پوسٹنگ ٹرانسفر سے بالائے طاق ہو کر اساتذہ کی فلاح و بہبود ، صوبے میں جدید رجحانات کے تحت متعدد منصوبوں کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنا چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندوں کو لیڈر سمجھتی ہیں جو کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی کے عمل میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں اور وہ ایک رول ماڈل کا کردار ادا کرتے ہوئے فلاح و بہبود کا اعلی نمونہ پیش کر سکتے ہیں۔ سیمینار کے شرکاء سیخطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت کے بعد لوکل گورنمنٹ کا کا انتظامی نظام آتا ہے۔
لوکل گورنمنٹ کا پیدائش سے لے کے موت تک کا ساتھ رہتا ہے جس میں برتھ سرٹیفیکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کا اجرا شامل ہیں برتھ سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر شاختی کارڈز ، تعلیم کو جاری رکھنے اور دیگر دستاویزات سمیت زندگی کے مختلف امور انجام دیے جاتے ہیں ، کونسلرز ,ڈسٹرکٹ چیئرمین، مئیر جو کہ کیٹلسٹ فور چینج کا کردار ادا کرتے ہیں معاشرے میں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لوکل گورنمنٹ کے بجٹ کو دگنا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان لوکل گورنمنٹ کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں اور اس امرکا اظہار وہ بارہا کر چکے ہیں۔
انہون نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اس تقریب میں شرکت کے لیے پر عزم تھے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ کو مستحکم کرنے چیئرمینوں کے ساتھ ایک مستحکم مربوط روابط ہوں کیونکہ ان لوکل کونسلرز اور چیئرمینز کا لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطہ ہوتا ہے جس سے سوشل اور اکنامک ڈیویلپمنٹ کی راہ ہموار ہوتی ہگ۔
انہون نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اس اہم تقریب میں چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر شرکت نہ کر سکے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے تمام نمائندوں کی جو اہم تجاویز ہیں
وہ انہیں سمری کی صورت میں وزیراعلی بلوچستان کے سامنے پیش کریں گے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سرکار کا مثبت چہرہ ہیں کیونکہ کمیونٹیز میں انکی موجودگی سے ہی معاشرے کی فلاح و بہبود کو تقویت ملتی ہے جبکہ بہترین تجاویز اور لوکل سطح پر ترقیاتی منصوبوں میں وہ بہترین منصوبہ پیش کریں۔ انہوں نے اس اہم تقریب میں شرکت کرنے پر میڈیا ، سول سوسائٹی کے شرکاء ، لوکل کونسلز کے نمائندوں اور سرکاری محکموں کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور بہترین منتظم پر لوکل گورنمنٹ کے افسران اور ملازمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان رورل ڈیویلپمنٹ اکیڈمی نعمت اللہ بابڑ نے کہا کہ بلوچستان رورل ڈیولپمنٹ اکیڈمی لوکل گورنمنٹ کا ایک زیلی ادارہ ہے جو کہ چیئرمین وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ کے افسران و اہلکاروں سمیت دیگر ذیلی محکموں، این جی اوز، صوبے میں بے روزگار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری سرانجام دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکے ماسٹر ٹرینربلوچستان سیول سروس اکیڈمی میں بھی ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر صوبائی سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے میں مزید اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب سے ضلعی چیئرمینز اور دیگر حکام نے بھی خطاب کیا۔
تقریب کے اختتام پر صوبائی سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ نے صوبہ وزیر تعلیم محترمہ را الخان دورانی کو محکمے کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کیا۔