|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے


کوئٹہ : وزیرمملکت امور کشمیر وگللگت اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 7 بلین ڈالر قسط پاکستان کو جارہی کرنا خوش آئند ہے جسے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان کو لون ملے ۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور قائد پاکستان مسلم لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کول مائنز ورکرز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ جو امن کو تباہ کرتے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہو سکتے یہان کے باشندے اینٹی پاکستان مہم کا حصہ نہ بنیں قیام امن کیلئے سب کو کرداد ادا کرنا ہوگا

کوئی مائی کا لال بلوچستان کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا نعرے لگانے والے صرف نعرے ہی لگاتے رہیں گے اور بلوچستان ترقی کرتا رہے گا ۔بلوچستان پاکستان کا شہ رگ ہے کوئی جدا نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کے کان میں کام کرنے والے محنت کش پاکستان کا اثاثہ ہے مزدور صوبہ شام محنت کر کے ملک کی معیشت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جس طرح بلوچستان کے لوگوں نے استقبال کیا ان سب کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ کول مائنز سے وابستہ افراد کو تمام سہولیات مراعات ملنی چاہے جن مائنز پر محنت کشوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ان کانون کو سیل کیا جائے

گا کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ اور حقوق پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا حکومت کی اولین ترجیح ہے مزدوروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیا جائے اس حوالے سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی،گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے بات ہوئی۔ خوشی ہے انہوں نے مثبت جواب دیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان بلوچستان ہے

یہی وجہ ہے وفاقی پی ایس ڈی پی صوبے کے لئے 130 ارب روپے مختص کئے گئے گوادر پورٹ عملی طور پرفعال ہو جائے گا گوار سے کراچی روڈ کے ذریعے لنک کیا جائے گا صوبے کے عوام حب الوطنی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے بلوچستان کے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر منتقل کیا جس سے گرین انقلاب آئے گا وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے اہم کرداد ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا عزم ہے امن اومان برقرار رکھنا اس حوالے سے سیاسی اور عسکری قیادت بھرپور کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا صوبے کے معدنی وسائل کو بروئے کار لاکر پاکستان اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے کوئلہ کان میں کام کرنے والے کانکنون کے تمام جائز مطالبات حل طلب ہے انہوں نے کول مائنز ورکرز کے لئے 2 ایمبولینس کا اعلان بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *