|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

 

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران سے پارلیمانی سیکرٹری محمد ایکسائز محمد خان لہڑی اور سابق ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوام کی فلاح و بہود اور ان کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا

کہ صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے ازالیحکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مالی مشکلات کے باوجود صوبے کی ترقی کے لیے پر عزم ہے اور صوبے میں جاری ترقیاتی و فلاحی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، ہر شعبے میں عوامی فلاح اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے جن کا مقصد نہ صرف لوگوں کے طرز زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لانا ہے بلکہ صوبے کو ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے لے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے درجنوں چیلنجز کے باوجود ترقی کے سفر کو جاری رکھا اور وہ ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن کا لوگوں کی زندگیوں پر براہ راست اثر ہے صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے، ان کی محرومیوں کا ازالہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *