|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

تربت: رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بی آر سی کالج تربت کا دورہ کیا جہاں پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔

بی آر سی کالج کے پرنسپل پروفیسر ولی محمد لہڑی نے رکن صوبائی کو کالج کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کالج کے اکیڈمک اسٹاف سے ملاقات کی۔ اکیڈمک اسٹاف نے رکن صوبائی اسمبلی کو بی آر سی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے کالج کے پرنسپل اور اکیڈمک اسٹاف کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن یقین دہائی کرائی اور کہا کہ اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتوں سے طالب علموں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ہمارا بنیادی ویژن طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنا ہے جس کیلئے تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں تاکہہم ایک پڑھا لکھا ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بی آر سی کالج میں جدید سولرائزیشن سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *