|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پشین نے 40 بند اسکول فعال کر دئیے ہیں یہ اسکول اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند تھے ایس سی ایچ ڈی کے تعاون سے40 کنٹریکٹ اساتذہ کا تقرر کرکے اسکول فعال کردئیے گئے ہیں

جہاں درس و تدریس کا عمل شروع ہوچکا ہے وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ میں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پشین نے این سی ایچ ڈی کے تعاون سے تدریسی اسٹاف کا انتظام کیا ہے

اس کے ساتھ ساتھ پشین کے 90 کے لگ بھگ عادی غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردئیے گئے ہیں جن کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمت سے برطرفی کی کارروائی ہوگی

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دورہ پشین کے موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین کو رواں سال دسمبر تک ضلع کے تمام بند اسکول کھولنے کا ٹاسک دیا تھا شاہد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے جس کے ثمرات بتدریج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *