|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:  ایس ایس پی سیریس کرائمز یونٹ ذوہیب محسن نے کہا ہے کہ 20ستمبر کو ہزارہ ٹاؤن میں ارمان علی نامی بچے کوقتل کر نے والے 15سالہ ملزم مشتاق حسین عرف مہدی کو گرفتار کر کے آلا قتل برآمد کر لیا گیاہے ،

ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جرائم سیریز میں دیکھائی جانے والے سینز کے طرز پر بچے کو قتل کیا ،مقتول کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں میڈیکل رپورٹ آنے پر معلوم ہوگا ۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

ایس ایس پی سیریس کرائمز یونٹ ذوہیب محسن نے کہا کہ 20 ستمبر کو پولیس تھانہ بروری کے علاقے نیو ہزارہ ٹاؤن نزد حسینیان پارک میں قتل کی ایک سنگین واردات ہوئی جس میں ایک 7سے 8سالہ بچے ارمان علی کو تیز دھار آلہ سے ذبح کر کے قتل کر کے جلانے کی کوشش کی گئی مقتول کی لاش کا معائنہ کرنے پر گلہ کٹا ہوا پایا گیا

جبکہ سر کی پچھلی جانب زخم خون آلود اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد دکے نشانات پائے گئے۔انہوں نے کہاکہ پولیس سرجن نے رائے دی کہ مقتول کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے ایس ایچ او پولیس تھانہ بروری محمود خروٹی نے مقتول کے والد محمد نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاواقعے کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں سیریس کرائمز انوسٹی گیشن ونگ کے آپریشنز ، اینالائسز ونگ ،آئی ٹی اور کرائم سین کے آفیسر ان کو شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے دن رات کام کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرائی اور جائے وقوعہ کے آس پاس لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ایف سی بلوچستان کی معاونت سے حاصل کی اورفوٹیج کی مدد سے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 29ستمبر 2024کو ملزم مشتاق حسین عرف مہدی ولد محمد عارف قوم ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاون کوئٹہ جس کی عمر 15سال ہے کو شامل تفتیش کیا گیا دوران تفتیش ملزم مہدی نے جرم کا انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر جرائم سے متعلقہ سریز دیکھتا رہا ہے اور موبائل گیمز کھیلتا رہا ہے

جن کو ذہن میں رکھ کر واردات کی پلاننگ کی واردات کو انجام دینے کے لئے چھری اور ہتھوڑی اسکول بیگ میں ڈال کر جائے واردات کی طرف گیا جہاں پر ایک بچے کو پتنگ بازی کرتے ہوئے پایا جس کو جوس پلا کر چار دیواری کہ اندر لے کر گیا اور جرائم سیریز میں دیکھائی جانے والی سینز کی طرز پر بچے کو قتل کر دیا

قتل کرنے کے بعد جرم کو چھپانے کے لئے لاش کو پیٹرول ڈال کر جلا دیا ۔

انہوں نے کہاکہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ مقتول کو پہلے سے نہیں جانتا تھا اور نہ ہی اس کا نام معلوم ہے جبکہ اس قتل سے پہلے میں نے اس واردات کی جگہ پر رسی کی مدد سے ایک پالتو کتے کا گلا دبا کر مار دیا ملزم مشتاق حسین عرف مہدی سے آلا قتل چھری ، ہتھوڑی اور اسکول بیگ برآمد کر لیا گیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *