خضدار : نیشنل پارٹی کرخ کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما میر دیدگ بزنجو میر اشرف علی مینگل ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی تحصیل خضدار صدر نادر بلوچ بی ایس او پجار کے صوبائی صدر شکیل بلوچ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری محمدوارث شاہین تحصیل جنرل سیکرٹری خضدار کریم بلوچ ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری جلیل غلامانی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما خورشید رند نے شرکت کی اجلاس سے نیشنل پارٹی کرخ کے آرگنائزر ماچھی خان جاموٹ و دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔
اجلاس سے تنظیمی رپورٹ تحصیل آرگنائزرماچھی خان جاموٹ نے پیش کی ۔تنظیمی رپورٹ پر بحث مباحثہ کے بعد الیکشن کمیٹی تشکیل دیکر تحصیل آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کیا گیا اور نئی کابینہ کے لیے مزید کاروائی الیکشن کمیٹی کے سپرد کی گئی جس کے مطابق مقررہ وقت تک کابینہ کے لییجن ساتھیوں کے نام سامنے آئے ان کے مدمقابل کسی نیفارم جمع نہیں کی
اس بنیاد پر الیکشن کمیٹی نے باقائدہ طور پر کابینہ کا اعلان کیا گیا
جس کے مطابق صدر ماچھی خان جاموت نائب صدر علی اصغر عرف حاجی دبئی جنرل سیکرٹری کامریڈ رزاق چھٹہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان بلوچ* *فنانس سیکرٹری کامریڈ جلیل احمد پریس سیکرٹری جمیل احمد رابطہ سیکرٹری ثنا اللہ بلامقابلہ منتخب ہوئے. آخر میں مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے نئی کابینہ کو منتخب ہونیپر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار اداکرینگے.مزید خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا اس جدید دور میں جہاں دنیا نت نئی ایجادات کررہی ہے حیران کن تبدیلیوں نے دنیا کا نقشہ بدل کے رکھ دیا ہے وہی کرخ کے عوام آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بجلی روڈ صحت تعلیم جیسے بنیادی* *سہولیات سے عوام کو محروم رکھا گیا ہے جوکہ افسوس ناک و قابل تشویش ہے ۔
حالیہ بارشوں سے عوام کو جانی مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں لیکن آج تک ان کی* *دادرسی نہیں ہوئی ہے مہینہ گزرنے کے باوجود کرخ کی بجلی تک بحال نہ ہونا المیہ ہے۔پروگرام سے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرخ کی بجلی کو جلد از جلد بحال کرکے کرخ کے عوا م کو زندگی کے تمام سہولیات دیے جائیں۔