اوتھل: سیکریٹری فشریز بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ ہم اپنے سمندر کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ماہی گیروں کے روزگار کو ختم ہونے دیں گے ماہی گیروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے
سندھ حکومت و بلوچستان حکومت سمیت آئی پی پی سی فورم کے ذریعے ٹرالر مافیا کے خلاف کریک ڈاون کریں گے پورے پاکستان میں واحد میرین یونیورسٹی لسبیلہ میں ہے جو کہ ہمارے لیئے ایک نعمت ہے اور اس کے ساتھ بھی ہمارا معاہدہ ہے کہ مل جل کر ماہی گیروں کے مسائل حل کریں گے اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھائیں اوتھل میں قائم نئے ڈی سی آفس فشریز میں پانی بجلی چار دیواری کے مسائل حل کیئے جائیں گے
اور نئی بھرتیاں بھی کی جائیں گی گوادر میں محکمہ فشریز کا کنٹرول روم قائم کردیا ہے اور لسبیلہ میں بھی کریں گے اور فشریز ڈیپارٹمنٹ کے تمام بوٹ کو ٹیکنالوجی اسکرین کے ذریعے اب مانیٹرنگ کیا جائیگا اور مزید نئے بوٹ فراہم کیئے جائیں گے اور فشریز گشتی ٹیم کو اب فورس کا درجہ بھی دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز دورہ لسبیلہ کے موقع پر اوتھل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرین سائنس یونیورسٹی لسبیلہ کے ساتھ ایک معاہدہ ہے
اور ہماری کوشش ہے کہ کہ ان کے تمام مسائل بھی سنیں اور مل جل کر ماہی گیروں کے فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائیں یہ پورے پاکستان میں واحد یونیورسٹی ہے جو کہ ہمارے لیئے ایک نعمت ہے ہم چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے اور اس طرح کی پالیسی سے فشرمین کو بڑا فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سمندر کا ایک بڑا حصہ ہمارے پاس ہے اور ہم چاہتے کہ اسی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے اور انہیں روزگار بھی فراہم ہوگا
انہوں نے کہا کہ اب ڈی جی آفس کا سیٹ اوتھل منتقل ہوگیا ہے اور انشاء اللہ اسی سال بلڈنگ کے دیگر مسائل بھی حل کیئے جائیں گے پانی بجلی چار دیواری روڈ فراہم کیئے جائیں گے اور عملے کی کمی کو دور کرنے کیلئے نئی بھرتیاں بھی کیں جائیں گی
اور ضلع لسبیلہ و ضلع حب کے لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی ہمارے محکمے کے ساتھ تعاون کریں
اور ہم نے گوادر میں باقاعدہ کنٹرول روم قائم کردیا ہے اور اب لسبیلہ میں بھی قائم کریں گے تاکہ ماہی گیروں کو شکایات کرنے میں اور اپنے مسائل حل میں آسانی ہوسکیں اوراس سے بہتر انداز میں عوامی مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ گجہ وائرنیٹ بلخصوص ٹرالر مافیا ایک بہت بڑا المیہ ہے
اور یہ مسلہ گزشتہ چالیس پچاس سالوں سے چل رہا ہے لیکن گزشتہ تین چار سالوں سے حکومت کی اس پر خصوصی توجہ ہے اور 13 ستمبر کو ہماری سندھ حکومت کے ساتھ بھی اسی حوالے سے ایک میٹینگ ہوئی تھی
اور سندھ میں اسکو اجازت حاصل ہے اور باقاعدہ لائنس دیا جاتا ہے لیکن اب 14 تاریخ سندھ کابینہ نے بھی گجہ وائرنیٹ ٹرالر کے خلاف عمل در آمد کا فیصلہ کیا ہے اور وہاں پر بھی اب پابندی عائد ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ آئی پی پی سی جو ایک فورم ہے اور تین دن پہلے اسلام آباد میں ایک میٹینگ ہوا تھا اور میں شریک ہوا تھا ہم نے وہاں پر بھی یہ بات سامنے رکھی اور اس ایشو پر گفت شنید ہوئی اور کہا کہ سندھ سے ٹرالر بلوچستان کے حدود میں آکر شکار کرتے ہیں سندھ حکومت و بلوچستان حکومت مشترکہ طور پر ان کے خلاف کاروائی کریں گے ایم سی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں اور اس ٹرالر مافیا سے ہمارے ماہی گیروں کو بڑے نقصان کا سامنا ہے اور فشنگ اسٹریل کو بھی نقصان پہنچے گا اور اس کو فوری طور پر کنٹرول کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم تو کاروائیاں کررہے ہیں کافی ٹرالر کو پکڑا ہے اور ان پر کیس کیئے اور جرمانے بھی عائد کیئے ہیں اور اب ہم نے فیصلہ کیا ہے
کہ محکمہ فشریز کے بوٹوں کو مزید ٹیکنالوجی اسکرین سسٹم بھی نصب کررہے ہیں کہ بوٹ کہاں پر موجود ہے جس کی باقاعدہ اسکرین کی مدد سے مائینٹرنگ کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہمارے ایکٹ بھی شامل ہے کہ غیرقانونی شکار پر پابندی ہے اور ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان اسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر پیٹرولینگ ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اسکی روک تھام میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور اب محکمہ فشریز کی پیٹرولینگ ٹیم کو باقاعدہ فورس کا بھی درجہ دیا گیا ہے اور اب مزید نئے بوٹ بھی فراہم کیئے جائیں گے
اور دیگر وسائل کی فراہمی کیلئے بھی حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس غیر قانونی شکار میں ملوث ٹرالر مافیا کے خلاف حال ہی میں اورماڑہ اور پسنی میں کاروائیاں کیں جہاں پر مافیا نے ہماری پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کیا پتھراو کیا جس سے ہمارے کچھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن پھر بھی ہماری ٹیمیں مسلسل کاروائیاں کررہی ہیں
لیکن اب اس میں مزید تیزی لائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے
وفاقی حکومت ہمیں سپورٹ کریں تاکہ ہم اپنے سمندر کو نقصان سے بچائیں اور ماہی گیروں کے روزگار کو مزید فروغ دے سکیں علاوہ ازیں
انہوں نے نئی تعمیر ہونیوالی ڈی سی آفس فشریز کا معائنہ کیا اور لسبیلہ یونیورسٹی میں بھی میرین آفس کا دورہ کیا اور وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی اور سیکریٹری فشریز کا ایک میٹینگ ہوا اس موقع پر دیگر معززین موجود تھے۔