|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2024

تربت: بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں کسی بھی صورت قبول نہیں ہیں۔ ترجمان بی ایس او تربت زون، بی ایس او تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عابد نور اور انکے بھائی صابر نور کی ماورائے عدالت جبری گمشدگی بلوچ روایات میں چادر و چار دیواری کھلم کھلا توہین آمیز اقدام ہے جو بلوچ معاشرے میں سراسر ناقابل قبول ہے۔

زونل ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف حیلے بہانوں سے بلوچ سماج میں چادر و چار دیواری کی مسلسل پامالیاں کی جارہی ہے

لیکن مجال ہے کہ کوئی اس یزیدی لشکر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی جانب سے خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس گھنونے فعل میں مکمل شریک دار ہیں

۔زونل ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ پنجگور سے جبری گمشدہ افراد جو کہ عابد نور بی ایس او تربت زون کے سابق جوائنٹ سیکریٹری احمد حبیب کے داماد ہیں۔

بی ایس او تربت زون اس مشکل وقت میں متاثرہ لواحقین کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتا ہے اور لواحقین کے تمام فیصلوں میں صف اول کا کردار ادا کرے گی۔