خضدار: خضدار پولیس اور مسلح ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایس ایس پی خضدار عبد العزیز جکھرانی کے مطابق بدھ کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ جھالاوان نیوبس اڈہ کے قریب مسلح افراد گن پوائنٹ پر واردات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پولیس کی موٹر سائیکل گشتی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ملزمان پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نوجوان جلیل احمد شیخ جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا دریں اثناء اطلاع ملتے ہی ایس ایں س پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جہاں ہلاک ڈاکو کی شناخت عبدالقیوم اور گرفتار زخمی ڈاکوں کی شناخت نزیر احمد کے نام سے ہوئی ضروری کاروائی کے بعد پولیس کانسٹیبل عبدالجلیل کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی بدھ کی شام شہید کو جعفر آباد کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں جی او سی پاک آرمی 33 ڈویڑن۔
کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس۔ ایس ایس پی خضدار اسسٹنٹ کمیشنر سمیت پولیس و انتظامی ایف سی کے آفسران۔عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی قبل ازیں شہید کی جست خاکی کو پولیس کی چاک و چوبند دستے نے سلامی دی دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ بشیراحمد جتک بھی اسپتال پہنچے انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی کی قربانی کو سراہا اور ان کی شہادت کو پولیس فورس کے لئے مثالی کردار کہا۔
علاوہ ازیں ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی نے مقامی صحافیوں کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کے لئے اپنی جانون کا نظرانہ پیش کر رہی ہے پولیس فورس کی یہ کوشش ہے کہ ہر قیمت پر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے آج پولیس کے جوانوں نے عملی طور پر یہ ثابت کر دیا کہ وہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے جرائم پیشہ عناصر کا آخری دم تک پیچھا کرتی رہے گی