|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر آغا خالد شاہ کی شہادت کو بلوچستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ دن گزرنے کے باوجود آغا خالد شاہ اور ان کے کزن سید غریب شاہ کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے اور انتظامیہ کے کردار پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

قاتلوں کی عدم گرفتاری سے عوام اور کارکنوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید آغا خالد شاہ دلسوز اور سید غریب شاہ کے قاتلوں کو فورا گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری ہماری لئے ناقابل برداشت ہے، ہم اس ناروا عمل پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے، امن و امان کی برقراری اور قاتلوں کی گرفتاری میں انتظامیہ اور پولیس مکمل ناکام نظر آرہے ہیں یا پھر وہ جان بوجھ کر اس معاملہ میں عدم دلچسپی برت رہے ہیں اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایسی صورتحال میں ہمارے پاس بھر پور احتجاج کرنے اور اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر آواز اٹھانے کے کوئی چارہ کار نہیں رہتا ہے