|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2024

کوئٹہ: محکمہ اواز صا کوئٹہ اور اندرون بلوچستان میونسپل اداروں کو حکومت بلوچستان کے بجٹ 2024 میں اعلان کردہ 25 فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس کی عدم ادائیگی کے خلاف گزشتہ روز واسا ہیڈ افس میں سے بلوچستان لیبر فیڈریشن واسا ایمپلائز یونین ایپکا محکمہ واسا یونٹ کے زیر اہتمام پر احتجاری نکالی گئی اور کوئٹہ سول سیکرٹریٹ کے سامنے ایدی چوک پر دھرنا دیا گیا

اس موقع پر سینکڑوں مزدوروں اور ملازمین نے اپنے 100 فیصد جائز مسئلہ اور تنخواہوں میں اضافہ شدہ اڈاک ریلیف الاؤنس کے چار ماہ سے ادائیگی نہ ہونے کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی ریلی کی قیادت بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان مرکزی چیئرمین اجی بشیر احمد رند عارف خان نچاری حاجی سعد اللہ۔

عبدامعروف آزاد عابد بٹ۔

سردار احمد ہمایوں خان ودیگر رہنماؤں نے کی۔

ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سول سیکرٹریٹ ایدھی چوک پہنچی جہاں مزدوروں نے دھرنا دیکر شدید نعرے بازی کی۔ اور حکو مت اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ 25 فیصد الاؤنس واسا ملازمین اور میونسپل کمیٹیوں کو دیا جائے جلسے سے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد رند رحمت اللہ زہری محمد عمر جتک سردار احمد عابد بٹ عارف خان نچاری اوذ دیر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

رہنما نے خطاب میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کی اور مزدوروں کی مرات میں اضافے کے بجائے ان میں کمی کی جا رہی ہے

دوسری جانب وزرا اور حکمرانوں اور بیورکریسی کی عیاشی کے سامان میں دن بدنی اضافہ ہو رہا ہے واسا اپلائز یونین کے صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر 13 اکتوبر تک ملازمین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اوزار چھوڑ احتجاج کی کال دینگے۔