|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2024

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے پاکستان کا ریلوے نظام اب بھی نقل و حمل کا سب سے سستا اور محفوظ طریقہ ہے۔

حال ہی میں، ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے. کچھ عرصہ قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے جدہ کیلئے براہ راست عمرہ پروازوں کا آغاز کرنے کے بعد ایک دفعہ پھر گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ذاتی دلچسپی اور بھرپور کوششوں کی بدولت، پاکستان ریلوے نے کوئٹہ سے براستہ لاہور اور راولپنڈی خیبر پشتونخوا کے دارالخلافہ پشاور اور پشاور سے کوئٹہ جمالی ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پیشرفت ہزاروں مسافروں کیلئے سفری سہولیات، قیمتی وقت کی بچت اور دو صوبوں کو دوبارہ جوڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ ٹو پشاور اور پشاور ٹو کوئٹہ کے درمیان کافی عرصہ معطلی کے بعد باقاعدہ جمالی ایکسپریس چلانے کا اثر نقل وحمل سے باہر بھی محسوس کیا جائیگا، صوبوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملیگا۔ مواصلات اور نقل و حمل کے روابط کو مضبوط بنا کر،

یہ اقدام لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دیگا۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی عوام دوستی کے باعث بلا شبہ یہ پیشرفت پاکستان میں تجارت، ترقی اور عوامی ربط و تعلق کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں کے امکانات کو اجاگر کریگی.