|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے جیل کے باہر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا،آئی جی جیل خانہ جات نے ڈی آئی جی جیل کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو جمعرات کی دوپہر تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات شجا ع الدین کاسی نے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی جیل کے باہر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی جیل ضیا اللہ ترین اور اے آئی جی شکیل بلوچ کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، انکوائری کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی جیل پہنچ گئی ہے،

کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے کل دوپہر تک رپورٹ پیش کرے گی۔آئی جی جیل بلوچستان کا کہنا تھا کہ جیل کے باہر فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ہے تاہم غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے گی،

ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے مین گیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قیدیوں کی وین پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس حوالدار حبیب الرحمان، ایک قیدی نظر محمد جان بحق جبکہ ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *