|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

پنجگور:  بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ میرے حلقے کی 7 ارب روپے کی اسکمیں جو بجٹ2023-24ء کو اسمبلی سے باقاعدہ منظور شدہ تھیں موجودہ صوبائی حکومت نے ان پر کٹ لگادیا ہے

میں سمجھتا ہوں یہ ناانصافی صرف میرے ساتھ نہیں ہوا ہے بلکہ یہ ناروا عمل میرے حلقے کے لاکھوں عوام کے ساتھ ہوا ہے اور موجودہ پی ایس ڈی پی میں میرے حلقے کا کوئی اسکیم نہیں لیاگیا ہے واحد رکن اسمبلی ہوں جو مجھے کوئی فنڈز اور اسکیم نہیں دیا گیا ہے

میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورتحال کافی خراب ہے شہر عملا جرائم پیشہ افراد کے کنٹرول میں ہے روزانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہورہے ہیں جس سے عوام ذہنی مریض بن گئے ہیں سی پیک روڑ پر مسلح جتھہ بالاچ وسعید کی سربراہی میں قابض ہے

جو روزانہ 25 سے تیس لاکھ روپے کی بھتہ اکھٹا کرکے نیشنل پارٹی ضلعی انتظامیہ ایس پی پولیس اور کالے گیٹ والوں میں جاکر تقسیم ہوتے ہیں یہ باتیں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ نے اپنی رہائش گاہ میں پارٹی کے دیگر زمہ داروں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے پاک ایران بارڈر جہاں ہم نے سابقہ حکومت میں دو گیٹ کھولے اور لوگوں کو روزگار کے لیے بلاامتیاز اسٹکیر دلائے تاکہ وہ بارڈر کے ذریعے اپنا گھر بار چلا کر بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کما سکیں

اسے پیکج مافیا نے تباہ کردیا ہے روزانہ دو سو گاڑیاں پیکج پر جاتی ہیں جن کی کمائی پانچ کروڑ روزانہ ہوتی ہے یہ پیکج گاڑیاں براہ راست عام عوام کے روزگار کو متاثر کررہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے پارٹی کے ورکر پیرجان صوفء اسلم کو چتکان بازار میں بے دردی کے ساتھ قتل کیاگیا سراوان میں شادی کی تقریب میں بھی ایک نوجوان کو قتل اور دو کو زخمی کردیاگیا

ان کے علاوہ بی این پی عوامی کے کارکن صابر نور اور اسکے بھائی عابد نور کو بھی بغیر کسی وجہ کے حراست میں لیکر خاندان کو اذیت دیا جارہا ہے اور میں انکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت ہے مگر پولیس کو عوام کا کوئی فکر نہیں ہے

منشیات نے پنجگور کے نوجوان نسل کو جھکڑ کر رکھا ہے گھر گھر اسکی تباہ کاریوں سے متاثر ہے

مگر مجال ہے کہ کوئی منشیات کے اڈوں کی طرف رخ کرکے دیکھے انہوں نے کہا کہ ایس پی پولیس اور دونوں اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ کیئے بغیر پنجگور کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے ایس پی اور ڈی سی کے ناک کے نیچے بھتہ خوری کا بازار گرم ہے بالاچ اور سعید جو نیشنل پارٹی کے ایم پی اے رحمت بلوچ کے بھائی اور داماد ہیں درجنوں مسلح افراد کے ساتھ سی پیک پر بیٹھ کر گاڑی والوں سے ٹیکس لیتے ہیں

انتظامیہ اور پولیس بتائے کہ مسلح افراد کو کس قانون کے تحت سی پیک پر بھتہ خوری کے لیے چھوٹ دیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ اور پولیس کو 14 اکتوبر تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ سی پیک روڑ سے مسلح جہتوں کا خاتمہ منشیات کے اڈوں کو بند کرنے شہر میں بدامنی جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو روکنے بارڈر پر پیکج سسٹم کا خاتمہ کرے بصورت دیگر بی این پی عوامی ڈی سی آفس تک ریلی نکال کر احتجاج کرے گی

میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بارڈر کے کاروبار کو جب ہم نے شفاف بنانے کی بات کی تو نیشنل پارٹی اسکی مخالفت کی ہم چاہتے ہیں شفاف ویریفکیشن ہو اور جو حقدار ہیں

انکو حق دلایا جائے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں بدامنی موجودہ ایس پی کی نااہلی کی وجہ سے ہے

لوگ بدامنی سے تنگ اچکے ہیں منعظم منصوبہ بندی کے تحت پنجگور کو بدامنی کی طرف دھکیلا گیا ہے

شہریوں کا نہ جان محفوظ ہے اور نا مال میر اسداللہ بلوچ نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے دورہ پنجگور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی جو خود کو پیپلزپارٹی کا وزیراعلی کہتے ہیں

اور پیپلز پارٹی خود عوامی جماعت کہتی ہے یہ عجیب بات ہے کہ عوامی وزیراعلی کا عوام سے نہ ملنا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے اور وہ جس مقصد کے لیے پنجگور آئے تھے ظاہر ہے

وہ اسی ایجنڈا پر چلنا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپریشن کسی بھی مسلہ کا حل نہیں ہے

مسلے بات چیت سے حل ہوتے ہیں بندوق کے زور پر آج تک کوئی مسلہ حل نہیں ہوا ہے

میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے

اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلانے کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گا ضلعی انتظامیہ پولیس اپنا قبلہ درست کرکے عوام کو ناجائز تنگ کرنے سے باز آجائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *