|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے 9گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا سے با ت کر تے ہو ئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے بتایا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 9گرین بسوں کی خریداری کا اعلان کیا تھا

جس کی سمری محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بھجوائی، وزیراعلیٰ نے 9بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان بسوں کی خریداری کیلئے جلد ٹینڈر کرے گا۔

سیکرٹری کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے5 بسیں کوئٹہ اور 4 تربت میں چلائی جائیں گی، کوئٹہ میں لائی جانے والی 5 بسیں شہر میں نئے روٹس پر چلائی جائیں گی جب کہ کوئٹہ میں پہلے ہی 10 گریں بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *