|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

تربت: سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر حادثہ میں دو افراد جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق کیساک کے قریب سی پیک ایم ایٹ شاہراہ پر وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نعیم ولد پھلین اور ریاض ولد شیران ساکنان گونکی شاہرک جاں بحق ہوگئے۔

میتیں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *