|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: کوئٹہ میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت9افراد جاں بحق جبکہ 57زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ہزارہ قبرستان کے قریب باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت9افراد زینت دختر حاجی رحمت اللہ عمر 7 سال، بی بی زینب دختر عبداللہ عمر 3 سال،بی بی صفیہ دختر عبدالحمید عمر 11 سال،

بی بی عالیہ دختر عبدالحمید عمر 17 سال، نصیب اللہ ولد نصر اللہ عمر 35 سال،حاجی نقیب اللہ ولد حاجی عبداللہ، بی بی عالیہ ولد رحمت اللہ، جاں بحق جبکہبی بی نوریہ ولد عبدالکریم،حبیب ولد حمید اللہ،بی بی زوجہ نصیب اللہ،بی بی فاطمہ،

بی بی خدیجہ زوجہ رب نواز،نجیبہ زوجہ عتیق اللہ،بی بی طیبہ زوجہ نقیب اللہ،بی بی جمیلہ ولد شیر خان،پلوشہ ولد نواب،بی بی نادیہ ولد محب اللہ،بی بی رقیہ ولد عبدالحمید،بی بی اجوہ دختر محمود،بی بی عابدہ دختر کریم اللہ، بی بی ملالہ ولد غلام دستگیر،

بی بی ذلیخہ دختر عبدالحمید،بی بی علینہ دختر حمد اللہ،بی بی جمیلہ دختر عبداللہ،بی بی آنسہ زوجہ نواز،

بی بی تقوہ ولد حمید اللہ سمیت57باراتی زخمی ہوگئے

جنہیں سول ہسپتال اوربولان میڈیکل ہسپتال پہنچادیا گیا نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *