|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45کوئٹہ VIIIکے 15پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ 17اکتوبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 16ستمبر کو بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45کوئٹہ 8کے پولنگ اسٹیشن نمبر2،5،6،8،11،14،24،26،27،30،32،33،43، 45اور47میں دوبارہ پولنگ17اکتوبر کو صبح 8سے شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی

اس حوالے سے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا بھی تقرر کردیا گیا ہے واضح رہے کہ حلقہ پی بی 45کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک کامیاب ہوئے تھے جبکہ انکی کامیابی کے خلاف جمعیت کے امیدوار میرعثمان پرکانی نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذاداری دائر کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *