|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک میں سیاسی، معاشی اور قانونی امن واستحکام کی کوشش کی ہے ،

پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک میں آئینی و قانونی استحکام کے لئے کی جانے والی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی ، آئینی عدالت وقت کی اہم ضرورت ہیں پیپلز پارٹی اتفاق رائے سے اس معاملے کو منظور کروائے گی ۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ سردار سربلندجوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ہر طبقے اور شراکت دار کو ضروری معاملات میں اعتماد میں لیکر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئر مین نے جس طرح بلوچستان اور سندھ میں وکلاء کے ساتھ اظہار خیال کیا

اور افہمام و تفہیم ،دلائل کے ساتھ انکی بات سنی اور اپنی بات آگے رکھی اس کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی کی معاملہ فہم اور دانشمندانہ قیادت کی بدولت ملک میں سیاسی استحکام کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں آئینی عدالتیں ہوں جو ہر دور میں آنے والے قانونی اور آئینی بحرانوں کو میرٹ پر حل کریںتاکہ آئے روز ملک میں عدالتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ اور مزید کسی وزیراعظم کو ناانصافی کر کے تختہ دار پر نہ لٹکایا جائے ۔

سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ،فریال تالپور سمیت تمام قیادت کے ساتھ ملکر ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کریگی اور جلد ہی عوام کو ہماری دوراندیش پالیسیوں کے اثرات نظر آنے شروع ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے ٹولے کو بھی چاہیے کہ وہ ملکی خوشحالی، امن، استحکام اور ترقی میں اپنا مثبت حصہ ڈالے اور انتشار کے بجائے تعمیری سیاست کو فروغ دے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *