|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ :  ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں مسلط اور جعلی صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آکشن سے آنے والی حکومت اب اپنے 8 فروری کے سرمایہ کاری کو سود سمیت مختلف سرکاری محکموں سے وصول کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں

محکمہ صحت انکے کرتوتوں کی واضح مثال ہے جہاں ایک ایم ایس کی پوسٹنگ کیلئے کروڑوں روپے طلب کئے جارہے ہیں اور اگر مطالبہ پورہ نہیں کیا جاتا تو پورے ہسپتال کے انتظام کو خراب کرکے رکھ دیا جاتا ہے۰

بیان میں کہا گیا کہ بینظیر شہید ہسپتال اسکی زندہ مثال ہے جہاں گذشتہ کئی مہینوں سے ایم ایس موجود نہیں اور ہسپتال کے تمام انتظامی امور بھگڑ کر رہ گئے ہیں جس ہسپتال سے مریضوں کو معیاری علاج و معالجہ اور ادویات میسر آرہی تھی اب اسکا رزلٹ روزانہ کے حساب سے خراب ہورہا ہے۰ بیان میں کہا گیا کہ فارم 47 والے اپنے لگائے گئے سرمایہ کی واپسی میں لگے ہوئے ہیں

جسکیلئے انھیں عوام کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں انھیں صوبے اور ملک کی تباہی و بربادی کیلئے لانچ کیا گیا ہے۰ جب صحت جیسے بنیادی اہمیت کے حامل شعبہ کو کرپشن کا گڑھ بنایا جائے تو پھر تمام شعبہ ہائے زندگی کا خدا حافظ۰ بیان میں عوام دوست حقیقی سیاسی جماعتوں سے اس صورتحال کے خلاف آواز بلند کرنے کی توقع کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *