|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

پنجگور:پنجگورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یوسی کونسلر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علا قے چتکان بازار موٹرسائیکل منڈی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دکان میں بیٹھا شخص جان بحق ہوگیا

جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتول نوک آپ ولد نورالدین سکنہ گوارگو یوسی کونسلر تھے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *