کوئٹہ : اکتوبر کو ورلڈ ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان اور بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پریس کلب کوئٹہ کے سامنے کو بطور احتجاج علامتی بھوک ہڑتالی میں منایا گیا ۔
جامعہ بلوچستان و بیوٹمز کے اساتذہ کرام اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایک احجاجی ریلی پریس کلب سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوںسے ھوتے ھوئے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ھوئی۔
احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ممر صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ، نیشنل پارٹی کی ممبر صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ،عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری بخشل تھلو، صوبائی صدر عبداللہ صافی، پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ، کامریڈ نذر مینگل نے اپنے وفد کے ہمراہ اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔
مظاہرین سے ممبران صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ اور کلثوم نیاز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ عالمی یوم اساتذہ کے دن پر یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور ملازمین اپنے جائز اور بنیادی حق ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کیلئے سراہا احتجاج ہیں،
عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری بخشل تھلو ، صوبائی صدر عبداللہ صافی نے کہا کہ بدقسمتی سے محنت کش طبقہ سمیت اساتذہ کرام کی فلاح و بہبودحکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں,
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے پیر محمد کاکڑ اور کامریڈ مینگل نے کہا کہ تمام ورکرز فیڈریشن، سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ یونیورسٹیوں کی بجٹ میں اضافے کیلئے حکومت پر دبا ڈالے کہ یونیورسٹیوں کو درپیش سخت مالی بحران کا مستقل حل نکالے۔
احتجاجی مظاہرے سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، پروفیسر سہیل انور بلوچ ، پروفیسر ارسلان شاہ اور انجینئر ارین خان بڑیچ نے کہا کہ آج پوری دنیا میں اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوم اساتذہ منایا جا رہا ہے لیکن جامعہ بلوچستان و بیوٹمز سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام اور ملازمین اپنی تنخواہوں اور پنشنز سے محروم ہیں،
صوبائی حکومت نے وعدے کے باوجود یونیورسٹیوں کے بجٹ میں ضرورت کے مطابق اضافہ نہیں کیا نتیجے میں ایک بار پھر اساتذہ کرام اور ملازمین تنخواہوں اور پنشنز سے محروم ہیں، انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا اساتذہ کرام کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹیوں کے لئے 15 ارب روپے جاری کرکے تعلیم وصوبہ دوستی کا ثبوت دیں۔