کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومینٹ (پی ٹی ایم) جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے۔
ماضی میںاین اے پی پر بھی اسی طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن اس نے صرف گہری ناراضگی کو ہوا دی جو کہ اب رکنے کے قابل نہیں ہے۔ یہ ذہنیت ان لوگوں کو وراثت میں ملی ہے
جو یقین رکھتے ہیں کہ پارٹیوں کو ختم کرنے سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ میں اس غیر جمہوری فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔