|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:  مظلوم اولسی تحریک کے چیئر مین صادق خان ادوزئی نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل اتفاق اور اتحاد کے ساتھ مشترکہ جدوجہد میں پنہا ہے ، حکومت اور سیاسی جماعتیں عوام کو ریلیف دینے ، نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں ، چمن پرلت کا حل چاہتے ہیں

مگر اگر ہم خود اپنے بازو کاٹیں گے تو مسائل حل نہیں ہونگے ۔ یہ بات انہوں نے ملک محمد اشرف رخشانی ، نور محمد رخشانی ، حاجی جہانگیر بادینی کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفیٰ ہوکر مظلوم اولسی تحریک میں شمولیت کے موقع پر تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر مظلوم اولسی تحری کے صوبائی جنرل سیکرٹری سیلاب خان بھی موجود تھے ۔

صادق خان ادوزئی نے کہا عوام بلخصوص نوجوان اپنی مرضی سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفیٰ ہوکر مظلوم اولسی تحریک میں شامل ہورہے ہیں ہم نے عہد کیا ہے کہ قوم اور نوجوانوں کی خدمت کرنی ہے نوجوان ہمارا ساتھ دیں ہم ملکر پارٹی کو فعال اور مضبوط کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم اولسی تحریک نے ہر نوجوان کو لیڈر بنانے اور مستقبل سنوارنے کا عہد کیا ہے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45میں سکول ، ہسپتال ، روزگار نہیں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ سب علاقے کے لوگوں کو میسر آئے ۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم اولسی تحریک پی بی 45کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی پارٹی نے ابتک کسی بھی جماعت یا امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ نہیں کیا البتہ اگر کوئی ہمیں لکھ کر دے کہ وہ منتخب ہوکر عوام کے مسائل کو حل اور علاقے کی ترقی کے لئے کام کریگا تو ہم ان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت بھی نوکریاں فروخت ہورہی ہیں عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے آپس میں اتفا ق پیدا کریں ۔

صادق خان نے کہا کہ چمن کے پرلت میں گیا اگر ہم آپس میں اتفاق پیدا کرلیں تو چمن کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے چمن سرحد کی بندش سے نہ صرف چمن بلکہ پورے صوبے اور ملک کے لوگوں کا نقصان ہورہا ہے ۔

ہم چاہتے ہیں کہ تمام شراکت دار مل بیٹھ کر مسائل کا حل کریں اور اس میں ہر قسم کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *