پنجگور: پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی اپیل پر شہر میں بدامنی اور کارکنوں کی عدم رہائی کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جس سے تمام کاروباری مراکز دکانیں بند رہیں
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی کال پر پنجگور میں کارکنوں صابر نور عابد نور اور دیگر کی عدم رہائی اور شہر میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے باعث شہر کی تمام چھوٹے بڑے مارکیٹ بند رہے
اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا پنجگور تاجران کمیٹی نے بھی چوکیدار نوک آپ کے قتل کے خلاف ہڑتال کی حمایت کیا ہے