|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتو تحفظ موومنٹ پر پابندی لگانے کسی بھی صورت درست اقدام نہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے

نیب پہ بھی پابندی لگائی گئی تھی

لیکن قوم دوست وطن دوست ترقی پسند روشن خیال قوموں کے جدوجہد تحریک کو ختم نہیں کیا جا سکا بلکہ ملک میں مظلوم محکوم اقوام کے قومی جود اور قوموں کی محرومی ناانصافیوں اور استحصالی نظام کے خلاف قوم پرستی کی سیاست مثبت فکر سوچ کے ذریعے پروان چڑھا سیول یا عامر حکمران ہو جنہوں نے قوموں کی قومی سوال حل کرنے کے بجائے طاقت کا سہارا لے کے مزید مسئلوں کو الجھانے کی طرف دھکیلا طاقت قوموں کی نسل کشی نفرتوں کی بیج بہو نے سے مسئلوں کو حل نہیں کیا جا سکتا

اور نہ ہی پشتون تحفظ موومنٹ جو اپنی قومی جود کو جمہوری انداز میں اگے بڑھا رہے تھے ان پہ بھی غداری اور ملک دشمنی کے بے بنیاد الزامات لگا کر یا انہیں دہشت گرد قرار دینا باعث افسوس ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ

مظلوم محکوم اقوام کہ قومی سوال کے حل اور ان کے حق ملکیت کو تسلیم کیا جائے اور طاقت کے استعمال کے بغیر معاملات کو بہتر بنائیں نہ کہ قومی جود کرنے والوں پر پابندی لگائیں اور جمہوری راستے بند کرنا باعث تشویش عمل ہے اور پشتو تحفظ موومنٹ پر پابندی لگانے کے فیصلے کو ختم کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *