|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2024

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ میں کراچی میں پیش آنے والے اس المناک واقعے پر بہت افسردہ ہوں، جس میں دو چینی شہریوں کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔

میری دلی تعزیت چینی قیادت، چین کے عوام اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ہم اس وحشیانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے چینی دوستوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستان اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *