|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان نے گوگل ورک اسپیس کے گوگل میٹ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پہلا آن لائن اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران خان آفریدی نے کی۔

ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان نور کھیتران بھی اس ورچوئل اجلاس میں موجود تھے۔

یہ ورچوئل اجلاس محکمہ کے اندر جدید مواصلاتی طریقوں کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

جس سے محکمہ کی نا صرف کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ محکمانہ کردار میں جدت آئے گی۔

اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان، ضلعی اور ڈویڑنل سربراہان سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان سمیت اور ضلعی و ڈویڑنل دفاتر کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور حکومتی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی تیز اور احسن طریقے سے تشہیر کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن اجلاسوں کا انعقاد نہ صرف محکمہ کی کارکردگی اور صلاحیت کو بڑھائے گا بلکہ مستقبل میں حکومتی وقت اور پیسے کی بھی بچت ہوگی۔

سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ افسران و عملہ بھی خود کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرے تاکہ آنے والے چیلنجز کا بآسانی سے مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے تمام ڈویڑنل اور سیکٹر آفسز کے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں جاری حکومتی منصوبوں کی بروقت اور موثر کوریج کو یقینی بنانے کے ساتھ آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی حکومتی تشہیر کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ایک حقیقت بن چکا ہے جہاں منفی پروپیگنڈے کا تدارک انتہائی ضروری ہو چکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *