کوئٹہ : سول سوسائٹی کے زیر اہتمام بابر خجک ،علائو الدین خلجی کی قیادت میں کراچی میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنانے کیخلاف منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔
مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز چینی مہمانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں چائنیز پر حملے میں ملک دشمن بھارت ملوث ہے پوری دنیا کو پیغام دیتے ہیںکہ بلوچستان کے لوگ ترقی اور امن چاہتے ہیں
پاک چائنا تعلقات مثالی ہیں کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی دشمن پاک چائنا ترقی سے خوفزدہ ہے پاکستان اور بلوچستان ضرور آگے بڑھیں گے دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے وہ دن دور نہیں پاکستان اور بلوچستان امن ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگاکیونکہ دشمن قوتوں نے ہمیشہ پاکستان اور بلوچستان میں بڑھتے ہوئے ترقیاتی عمل کو روکنے کیلئے دہشت گردانہ کارروائیاں کی ہے جس میں انہیں ہر سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے
کیونکہ سی پیک بلوچستان کی ترقی کا ضامن منصوبہ ہے اور دشمن قوتیں سی پیک اور اس سے جڑے ہوئے منصوبوں کے خلاف ایسی سازشیں کررہے ہیں تاکہ بلوچستان پسماندگی سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہوسکے۔
بلوچستان کے عوام ترقی ، روزگار کی فراہمی اور زندگی کی بنیادی سہولیات کے خواہاں ہے اور چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کریں۔ مظاہرین نے دہشتگردی کو مسترد کرتے ہوئے پاک چین دوستی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔