|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2024

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ کی زیر صدارت کم عمر ٹریکٹر ڈرائیوروں اور اسکول ٹائم میں ٹینکر چلانے پر پابندی کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور کنزیومر سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہائے روز پیش آنے والے حادثات کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس دوران اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ میں کم عمر ڈرائیور کسی صورت واٹر ٹینکر نہیں چلائیگے اور اسکول دورانیہ میں پورے کوئٹہ میں واٹر ٹینکرز پر پابندی عائد ہے۔جو بھی اس فیصلے کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر کم عمر ڈرائیور واٹر ٹینکر چلاتے ہوئے پایا گیا

تو ٹینکر بند اور ٹینکر مالک کو گرفتار کیا جائیگا اسکے ساتھ جس واٹر سپلائی سے ٹینکی بھرائی ہے اس واٹر سپلائی کو بھی سیل کیا جائیگا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کیے کہ کوئٹہ میں واٹر ٹینکر کے جتنی بھی یونین ہیں وہ ایک ہفتے کے اندر اپنی یونین کے سرکاری دستاویزات ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں۔

دستاویزات نہ ہونے پر یونین پر پابندی عائد کی جائیگی۔ اور جس ٹینکر پر یونین کا سٹیکر لگا ہو اور وہ ٹینکر کم عمر ڈرائیور چلا رہا ہو تو اس یونین صدر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ واٹر ٹینکر کوئٹہ کے عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہیں۔

ہائے روز مختلف علاقوں میں حادثات رونما ہورہے ہیں جہاں بھی حادثہ ہوتا ہے تو پتہ چلتا کہ وہ ٹینکر کم عمر ڈرائیور چلا رہا تھا۔

خاص کر پشتون آباد سرکی روڈ سرکی کلاں سیٹلائٹ ٹاون گوالمنڈی چوک ترین روڈ میں حادثات پیش آتے ہیں اور وہاں پر سارے ڈرائیور 18 سال سے کم ہوتے ہیں۔

اب ایسا نہیں چلے گا۔ ضلعی انتظامیہ پولیس کے ساتھ ملکر روزانہ کی بنیاد پر واٹر ٹینکرز کے خلاف کاروائیاں کریگیں۔ تمام سب ڈویڑن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیے کہ اپنے اہنے علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر واٹر ٹینکرز کے خلاف کاروائیاں کی جائیں اور اس دوران کسی کو بھی خاطر میں نہ لائیکیونکہ ہمیں کوئٹہ عزیز ہے ہمیں کوئٹہ کی عوام عزیز ہے ہمیں اپنے بچے عزیز ہے آج کے بعد کسی کو بھی خلاف ورزی کرنے نہیں دینگے۔