|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2024

تربت: بی ایس او پجّار تْربت زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ تربت کی انتظامی نااہلی اور بیجاہ کرپشن کی سزا طلبا و طالبات بھگت رہے ہیں

جو انتہائی افسوس ناک اور ناقابلِ برداشت رویہ ہے، بجلی بلّوں کی غیر ادائیگی کی وجہ سے کیسکو انتظامیہ نے جامعہ کی بجلی منقطہ کردی ہے، سولر انجری سسٹم کی تمام تر بجٹ جامعہ انتظامیہ نے اپنے ایڈمن بلاک میں کرچ کر دی ہے اور خود ایرکنڈیشنڈ دفتروں میں بیٹھ کر سولر انجری سے مستفید ہو رہے ہیں اور طلبا و طالبات بشمول ٹیچنگ اسٹاف شدید گرمی میں زلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پرچے بھی ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

دوسری طرف کیسکو انتظامیہ بھی کسی قسم کی تعاون کرنے کو تیار نہیں ہے۔

بی ایس پجّار تربت زون جامعہ تربت اور کیسکو انتظامیہ کو سخت ترین الفاظ میں تنبیہ کرتی ہے کہ اس مسلہ کا فل فور کوئی مستقل حل تلاش کریں بصورتِ دیگر ہم سخت ترین اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور کسی بھی قسم کے نقصانات کا زمہ دار جامعہ تْربت اور کیسکو انتظامیہ ہونگے۔