|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیرا علیٰ میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ کراچی میں چائنیز پر حملہ دہشتگردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

ترقی مخالف نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کریں سیکیورٹی فورسز اپنی جان کے قربانی دے کر پاکستان کی حفاظت کررہے ہیں

موجودہ صوبائی حکومت کوشش کررہی ہے کہ مرکز کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں بلوچستان میں جو ترقی کا سفر ہے وہ آگے لے کے جایا سکے پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے (یو این اے) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیرا علیٰ کا مزید کہنا تھا

کہ کراچی جیسے شہر میں دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے چائنیز پاکستان میں ترقی چاہتے ہیں جبکہ دہشتگرد چین اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے اس طرح کے حملے کرکے اپنے آقاوں کے خوشنودی کے لیے کوششیں کررہے ہیں

جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی پاکستان بھر پور طور پر چائنیز کے حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کی قربانی دے کر ملکی دفاع کو مضبوط بنا رہے ہیں

اس طرح کے واقعات سے ملک دشمن عناصر خوش ہورہے ہیں ہر محب وطن شہری دہشتگردی کے ان واردات پر پریشان ہیں تاہم پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے دہشتگرد اسے نقصان نہیں پہنچا سکتے البتہ اور افرا تفری پھیلا کر پاکستان کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں ان کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا پاکستان ترقی کرے گا اسکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے