|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2024

ڈھاڈر : ڈھاڈر کے قریب پولیس ایریا سخی تنگو میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سنی سے کوئٹہ بکریاں لے جانے والے مزدا گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد نے ڈھاڈر کے قریب پولیس ایریا سخی تنگو کے مقام پر روک کر بکریاں لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے مزدا گاڑی پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص کبھڑ خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بیٹا صدام حسین شدید زخمی ہوگیا واقعہ کے بعد ڈاکو بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

لاش اور زخمی کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مقتول اور زخمی کا تعلق جتک قبائل سکنہ منگچر سے بتایا جاتا ہے واضح رہے کہ کچھ عرصے سے ڈھاڈر اور نواحی علاقوں دیہاتوں میں ڈکیتی چوری لوٹ مار کی پے در پے وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں

جبکہ علاقے میں پولیس قیام امن شہریوں کی جان و مال کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہے عوامی اور سیاسی حلقوں نے جرائم پیشہ عناصر کی کھلی چھوٹ اور امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔