کوئٹہ : صوبائی مشیر برائے کھیل ویوتھ افیئرز مینا مجید بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ فرح یوسف جیسے بہادرو باہمت بیٹیوں پر فخر ہوتا ہے۔
فرح یوسف مینگل کا تعلق نوشکی بلوچستان سے ہے۔
2010 میں آل بلوچستان جوڈو کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کی۔ 2016 میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول میں دوبارہ گولڈمیڈل حاصل کی۔
2016 ہی میں آل بلوچستان وومن بیڈمنٹن میں بھی گولڈمیڈل اپنے نام کیا۔ 2023 میں، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ کی تربیت لی۔
2023 میں فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم FIFA کے زیر اہتمام لاہور میں ریفری کورس کے لئے سلیکٹ ہوگئی۔
بلوچستان کی پہلی بیٹی جسے فیفا نے 2024 میں ریفری کے لئے منتخب کیا۔ اور بلوچستان سے واحد لڑکی جو پاکستان سپورٹس بورڈ میں کراٹے ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کی کوچنگ رہی ۔
انشا اللہ فرح یوسف سمیت بلوچستان کی تمام ایسے باہمت و قابل بیٹیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے اسپورٹس اینڈ یوتھ افئرز ہر ممکن کوشش کرے گی ۔
Leave a Reply