دکی: آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر نے کہا ہے کہ نہتے مزدوروں کو بے دردی سے شہید کرنیوالے دہشتگرد کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
ہم سب ایک ہیں اور مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں
ایف سی بلوچستان اپنے عوام کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرتی آرہی ہیں کول مائن اونرز ، ٹھیکداران اور مزدوروں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہارآئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر کا ایک روزہ دکی کا دورے پرکیا
ایف سی 87 ونگ کے کیمپ میں انکو بریگیڈئیر نوید قلب عباس اور ونگ کمانڈر کرنل محمد حنیف خٹک نے گزشتہ روز کے واقعے کے متعلق بریفنگ دی اس مو قع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر نے ایف سی 87 ونگ کے کیمپ میں علاقے کے معتبرین ، کول مائن اونرز ، پی ٹی ٹھیکداران، کول ایسوسی ایشن ،
ورکرز فیڈریشن کے نمائندگان سے ملاقات کی علاقے کے معتبرین ، کول مائن اونرز سمیت دیگر نے درپیش مسائل بیان کئے۔
گزشتہ شب واقعے میں شہدا ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر نے کہا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
نہتے مزدوروں کو بے دردی سے شہید کرنیوالے دہشتگرد کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت اچکا ہے ایف سی بلوچستان اپنے عوام کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرتی ارہی ہیں اسوقت ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے
تاکہ دشمن کو صفا ہستی سے مٹایا جاسکے کول مائن اونرز ، ٹھیکداران اور مزدوروں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
Leave a Reply