|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2024

کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی تجویز تمام صوبوں خصوصاً بلوچستان کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی اور مساوی بنیادوں پر بلوچستان سمیت تمام صوبوں کی آواز سنی جاسکے گی

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آئینی عدالت کا پروپوزل پیش کرنے پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ممکن ہوسکے گی

اور چھوٹے صوبوں کی احساس محرومی کا مدوا ہوگا اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بصیرت کے نقطہ نظر پر فخر ہے امید ہے

بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں بھی اس اقدام کی حمایت کریں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *