کوئٹہ : شہید نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبربگٹی نے سینیٹرایمل ولی خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ صرف اس لیے کہ آپ نے اپنی روح شیطان کے ہاتھ بیچ دی
اور عظیم انسان باچا خان کو شرمندہ کر دیا اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر کوئی آپ جیسا ہو جواسی ورکشاپ کی پیداوار ہے جس کے بارے میں وہ اس قدر اتفاق اور فخر سے اپنی آواز اور چہرے پر پیار سے بولتا ہے۔
واضح رہے کہ اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی خلائی کارخانہ ہے
کوئی عام شخص 20ہزار لوگوں کو 2وقت کاکھانا پورا نہیں کرکے دے سکتا انہوں نے جو کیا وہ آسان کام نہیں ہے
شاید لوگوں کی سیمپتی اس لئے ہے کہ لاپتہ افراد کامسئلہ انتہائی بڑا ہے ،اگر ریاست کسی کو نہ آنے دیں کیا
وہ اسلام آباد تک پہنچ سکتے ہیں لاپتہ افراد کے مسئلے پر واضح موقف ہے لاپتہ افراد کامسئلہ جلد حل ہوناچاہیے کسی بھی ریاست میں یہ نہیں ہوسکتا کہ عام شہری لاپتہ ہوں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے سے متعلق ریاست نے خود بلوچوں کو تقسیم درتقسیم کیاہے مجھے نہیں لگتا کہ کسی ایک بار کرکے مسئلہ حل کیاجاسکتاہے ،
وہاں سارے ایک دوسرے بلکہ ایک ایک گھر میں تضاد موجود ہیں ،جمال رئیسانی ریاست کا بندہ ہے یہ مسئلہ ان کے بڑے حل نہ کرسکے تو یہ کہاں حل کرے گا کیاان کے مخالف نہیں ہونگے ؟
بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے سب کو ایک میز وہ بھی گول میز پر لانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں سب ایک دوسرے سے بڑے ہیں ۔
Leave a Reply