کوئٹہ: بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم ، آئی جی ایف سی بلوچستان(نارتھ) سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہونگے،
اجلاس کے شرکاء کو صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،
اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال جائے گا ۔