|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2024

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرنا باعث افسوس ہے ایسے اقدامات سے بلوچستان میں محرومیوں، ناانصافیوں میں اضافہ ہوگا

بلوچستان میں جب بھی حقوق کیلئے آواز بلند کی گئی تو بلوچ اکابرین، سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کو مقدمات، زندانوں کے قید کر کے آواز زیر کرنے کی کوشش کی کی گئی آج ایک بار پھر ماضی کی طرح جمہوری راستے بند کئے جا رہے ہیں

بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی، انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے پرامن جدوجہد کی جا رہی ہے تو مختلف طریقوں سے ماہ رنگ بلوچ و دیگر کو بیرون ملک جانے سے روکنے،

مقدمات درج کئے جا رہے ہیں بزور طاقت معاملات کو چلانے کی کوشش کی جائے گی تو یہ فطری عمل ہے کہ معاملات بہترنہیں بلکہ مزید ابتر ہوں گے بیان میں کہا گیا کہ حقوق کی آواز بلند کرنے والے کیخلاف جھوٹے مقدمات ختم کر کے حکمران سب کچھ بہتر ہے کی بجائے مذاکرات سے معاملات کو بہتر کریں –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *