|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت آئینی ترامیم کیلئے ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے لاپتہ افراد کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوا،

ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے آئینی عدالتی بل کے حق میں ووٹ دینا کے لئے لیکن بی این پی صرف بلوچستان کے عوام کے مفاد میں فیصلہ کرے گی

انہوں نے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں بلاول بھٹو زرداری اس بل کو منظور کرانے کے لیے شہباز شریف اور وفاقی حکومت سے زیادہ کوشش کر رہے ہیں،

حالانکہ وہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ وفاقی حکومت میں نہیں ہیں۔جمہوریت کے نام نہاد چیمپئن ہائبرڈ مارشل لا لگانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔