کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ اور سید صادق آغا کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر کوئٹہ میں گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤ د شاہ کاکڑ اورصوبائی رہنماء صادق آغا کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا کردیاگیا۔
دونوں رہنماؤں کے ریلیز آرڈ کے مطابق رہائی احتجاج کی کال واپس لینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر داؤد شاہ کاکڑ اور صادق آغا کو ایم پی او کی دفعہ 3 کے تحت پولیس نے چار روز قبل گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کیا تھا۔
دونوں رہنماؤں کی رہائی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے باہر کارکنوں نے پرجوش انداز میں استقبال کیا اور اسیر رہنماوں کو ہار پہنائیں گئے، کارکنوں کا عمران خان کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی دفتر پہنچیے اور رہائی کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارک دی۔