کوئٹہ : صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے خدمات کی فراہمی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔
ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اور ہم اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
یہ ہمارا اجتماعی فریضہ ہے جس کی تکمیل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز نے اپنا کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سینیئر بیوروکریٹسں اور مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کی صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی بحران سے باہر نکالنے کیلئے دستیاب وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ اس کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کر نا ہو گا اور ہمارا حتمی مقصد عوام کو خدمات کی فراہمی کے نظام کو آسان اور بہتر بنانا ہے۔
Leave a Reply