کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی اور مولانا ہدایت الرحمن کے درمیان دلچسپت مکالمہ، اسپیکر نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن کے ہوتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کو آفت زدہ قرار دینا چاہیے،
جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن ایوان میں اظہار خیال کررہے تھے اس دوران انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب ایوان میں اراکین بات کر رہے ہیں
میرے اوپر آپ احکامات چلاتے ہیں دیگر اراکین کے لئے بھی کچھ احکامات دیں جس پر اسپیکر نے مولانا ہدایت الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب آپکے ہوتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کو آفت زدہ قرار دے دینا چاہیے۔اسپیکر کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
Leave a Reply