کراچی: بولان مائننگ انٹرپرائزز (بی ایم ای) کی انتظامی کمیٹی کا 49واں سالانہ اجلاس 17 اکتوبر 2024کو کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں جوائنٹ وینچر (جے وی) پارٹنرز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی پی ایل کے ایم ڈی اور سی ای او عمران عباسی نے سینئر پی پی ایل حکام کے ہمراہ شرکت کی جبکہ حکومت بلوچستان کی نمائندگی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سیدال خان لونی، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز اور بلوچستان منرل ریسورسز لمیٹڈ کے سی ای او نے کی۔
دورانِ گفتگو آپریشنل کارکردگی کوبہتر بنانے اور بی ایم ای کے لئے پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
مشترکہ شراکت داروں نے وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور بی ایم ای کے کان کنی کے منصوبوں کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس کا اختتام بی ایم ای کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور ذمہ دارانہ کان کنی کے طریقوں کے ذریعے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔