|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2024

کوئٹہ:  جامعہ بلوچستان کے فنانس کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد بازئی جامعہ کے سینڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔

جس میںجامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم ترین، ڈین فیکلٹیز، صوبائی محکمہ فنانس کے نمائندگان،سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں جامعہ کے مالی معاملات ، سالانہ مالی بجٹ، تعلیمی ، تحقیقی، ترقیاتی منصوبے، ملازمین کے فلائو بہبود کے پروگرامز، شعبہ جات کی کارکردگی سمیت مختلف معاملات زیر غور لائے گئے۔

اورمستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مختلف فیصلے کئے گئے۔

اجلاس سے جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنانس کمیٹی کے توسعت اور مشترکہ طور پر جامعہ کی ترقی اور مالی معاملات کو بہتر سمت کی جانب گامزن کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

غیر ضروری اخراجات میں کمی اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کے فلاح و بہبود اور تعلیمی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مالی معاملات اور مستقل حل کے لئے صوبائی حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ جس کے لئے ایک فارمولہ اور طریقہ کار لایاگیا ہے۔

تعلیمی اداروں کے مالی معاملات کو مستحکم اور ترقی سے ہمکنار کرنا مقصود ہے۔

اور جامعہ اپنے وسائل کی پیداوار میںاضافہ ، کارا?مد تحقیق و تخلیق کے منصوبوں کو بہتری کی جانب گامزن کرنے سمیت مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبوں تک رسائی اور مختلف اداروں سے مشترکہ تعاون و اشتراک عمل کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی ، ترقیاتی ، مالی معاملات اور مستقبل کے سمت کا تعین کرنے کے لئے اراکین نے اپنی مثبت رائے پیش کئے اور مختلف معاملات پر بحث و مباحثے ہوئے۔ جامعہ کے وائس چانسلر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔