کوئٹہ : کوئٹہ محکمہ پولیس نے 1لیڈی کانسٹبل سمیت 29 اہلکاروں کو پولیس قواعد کی خلاف ورزی پر نوکریوں سے برطرف کردیا۔
برطرف اہلکاروں نے پولیس کے بنیادی کورس کیلئے پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب رپورٹ نہ کرکے پولیس قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے
۔ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالحلیم اچکزئی نے آئی جی پولیس کے احکام پر عملدرآمد کرتے ہوئے انکوائری کے بعد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا۔ذرائع نے بتایا کہ برطرف ہونیوالے اہلکاروں میں 3سال سے زائد اور 3سال سے کم سروس کرنے والے اہلکار شامل ہیں۔
Leave a Reply